پاک فضائیہ کا جے ایف تھنڈر نمبر 2سکواڈرن میں شامل

پاک فضائیہ کا جے ایف تھنڈر نمبر 2سکواڈرن میں شامل
پاک فضائیہ کا جے ایف تھنڈر نمبر 2سکواڈرن میں شامل

  


اسلام آباد (آن لائن)پاک فضائیہ کے مشہور زمانہ اور ہمہ جہت جے ایف 17 تھنڈر کو نمبر 2 سکواڈرن میں شامل کر لیا گیا۔اس تاریخی موقع پر پی اے ایف بیس مسرور پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ائیر وائس مارشل سلمان احسن بخاری ، ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر مہمان خصوصی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جے ایف 17 تھنڈر کی شمولیت سے پاکستان کی ساحلی حدود کا دفاع ناقابل تسخیر ہو جائے گا۔ پاک فضائیہ کے بیڑے میں جے ایف 17 تھنڈر کی شمولیت کسی بھی بیرونی جارحیت کا بروقت منہ توڑ جواب دینے کے لیے مدد گار ثابت ہوگی۔

مزید : اسلام آباد


loading...