ریڈیوسٹیشن صدائے حریت جموں وکشمیرنے آن لائن ٹرانسمیشن شروع کردی

ریڈیوسٹیشن صدائے حریت جموں وکشمیرنے آن لائن ٹرانسمیشن شروع کردی
ریڈیوسٹیشن صدائے حریت جموں وکشمیرنے آن لائن ٹرانسمیشن شروع کردی

  


سری نگر(ڈی این اے) ہندوستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 1991 میں قائم ہونے والے ہندوستان مخالف ریڈیوسٹیشن صدائے حریت جموں و کشمیر نے اپنی انٹر نیٹ ٹرانسمیشن کا آغاز کردیا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریڈیو کے انٹرنیٹ نشریات کا اعلان پاکستان کے تحت چلنے والے کشمیر میڈیا سروس کی ویب سائیٹ پر کیا گیا ہے۔ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ سدائے حریتِ جموں کشمیر ریڈیو 24 گھنٹے کے لیے اپنی نشریات، جس میں ہر گھنٹے کے بعد اہم خبریں، رپورٹس، ٹاک شوز اور انقلابی نغمے شامل ہیں، کا آغاز کردیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کی تحریک آزادی کو مدد فراہم کرنے کے لئے دن بھر میں 24 گھنٹے ریڈیو پر پروگرام پیش کئے جائیں گے۔مذکورہ ریڈیو کی نشریات کشمیری، اردو، انگریزی اور ہندی زبانوں میں پیش کی جائیں گی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...