بارہ سالہ برطانوی بچی نے آئی کیو ٹیسٹ میں آئن سٹائن اور سٹیفن ہاکنگ جیسی عبقری شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا

بارہ سالہ برطانوی بچی نے آئی کیو ٹیسٹ میں آئن سٹائن اور سٹیفن ہاکنگ جیسی ...
بارہ سالہ برطانوی بچی نے آئی کیو ٹیسٹ میں آئن سٹائن اور سٹیفن ہاکنگ جیسی عبقری شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا

  


لندن (اے پی پی) بارہ سالہ برطانوی بچی نے مقیاس ذہانت(آئی کیو) ٹیسٹ میں آئن سٹائن اور سٹیفن ہاکنگ جیسی عبقری شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا۔

’نکول‘ نے 150 سوالات پرمشتمل آئی کیو ٹیسٹ میں 162 سکور کیا جبکہ شہرہ آفاق سائنسدانوں آئن سٹائن اور سٹیفن ہاکنگ کا آئی کیو160 تھا۔ لڈیا ،جس نے برطانیہ کے کولچیسٹر کاؤنٹی ہائی سکول فار گرلز میں آٹھویں کلاس میں پڑھائی کا آغازکیا ، نے چند سال کی عمر میں ہی کتابوں کا مطالعہ شروع کردیا تھا اور وہ اب تک مشہور ناول ہیری پورٹر کی تمام سات جلدیں تین تین بار پڑھ چکی ہیں۔

اس نے وائلن بجانا چار سال کی عمرسے شروع کیا تھا۔ لڈیا کے پسندیدہ مضامین میں ریاضی اور فزکس شامل ہیں۔ اس کے والدین کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے۔ والدین کے مطابق لڈیا شام ساڑھے8 بجے سے 9 بجے تک اپنا ہوم ورک مکمل کرلیتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...