انٹرنیٹ پر پابندی عائد کرنے پر ایڈورڈ سنوڈن کی روس پر تنقید

انٹرنیٹ پر پابندی عائد کرنے پر ایڈورڈ سنوڈن کی روس پر تنقید
انٹرنیٹ پر پابندی عائد کرنے پر ایڈورڈ سنوڈن کی روس پر تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (اے پی پی) شہریوں کی جاسوسی بارے خفیہ معلومات پرمبنی لاکھوں ای میلز جاری کرنے والے امریکی خفیہ ادارے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے انٹرنیٹ پر پابندی عائد کرنے پر روس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جب امریکی حکام کی طرف سے گرفتاری سے بچانے کیلئے ایڈورڈ سنوڈن پناہ کی تلاش میں ایک دوسرے ملک کا سفر کررہے تھے تو روس نے ہی انہیں پناہ دی تھی لیکن ایڈورڈ سنوڈن کا کہنا ہے کہ انہوں نے روس میں مجبوراً پناہ لی تھی اور اگر ان کے پاس کوئی اور آپشن ہوتا تو وہ روسی پیشکش ہرگز قبول نہ کرتے۔
ایڈورڈ سنوڈن نے کہا کہ اگر انہیں اجازت مل گئی تو وہ اب بھی امریکا میں ہی رہنا چاہئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ روسی حکومت کی طرف سے انٹرنیٹ پرکنٹرول کو سخت کرنا اور ہم جنس پرستی کے حوالہ سے طرزعمل بنیادی طور پر غلط ہیں۔