اسرائیل میں فلسطینیوں کے مکانات ڈھائے جانے کا سلسلہ جاری، مزید درجنوں افراد بے گھر

اسرائیل میں فلسطینیوں کے مکانات ڈھائے جانے کا سلسلہ جاری، مزید درجنوں افراد ...
اسرائیل میں فلسطینیوں کے مکانات ڈھائے جانے کا سلسلہ جاری، مزید درجنوں افراد بے گھر

  


غزہ (اے پی پی) اسرائیل میں فلسطینیوں کے مکانات ڈھائے جانے کا سلسلہ بڑھنے کے نتیجے میں مزید درجنوں افراد بے گھر ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اریج نامی تحقیقاتی مرکز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے گذشتہ ایک مہینے سے بیت المقدس اور غرب اردن میں فلسطینیوں کے گھروں اور تنصیبات کو منہدم کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جس کے باعث درجنوں فلسطینی خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوجیوں نے گذشتہ مہینے فلسطینیوں کے ایک سو اٹھائیس مکانات منہدم اور ان کی املاک تباہ کر دی ہیں۔ دیگر ساٹھ مکانات کو منہدم کرنے کے لئے ان کے مالکان کو نوٹس دے دیا ہے جبکہ انتہاپسند آبادکاروں نے ستر مرتبہ فلسطینیوں پر حملہ کیا ۔ رپورٹ کے مطابق فوجیوں اور آبادکاروں نے گزشتہ مہینے نابلس، بیت الحم اور دیگر علاقوں میں فلسطینیوں کے زیتون کے ایک سو تیس درخت کاٹ کر انھیں نذر آتش کر دیا ۔ فوجیوں نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی ماہی گیروں اور کسانوں پر بھی بارہا فائرنگ کی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...