اگر آپ بھی سستی کی وجہ سے صبح سویرے ’واک‘ سے گھبراتے ہیں تو پریشان نہ ہوں، سائنسدانوں نے آسان ترین متبادل بتادیا

اگر آپ بھی سستی کی وجہ سے صبح سویرے ’واک‘ سے گھبراتے ہیں تو پریشان نہ ہوں، ...
اگر آپ بھی سستی کی وجہ سے صبح سویرے ’واک‘ سے گھبراتے ہیں تو پریشان نہ ہوں، سائنسدانوں نے آسان ترین متبادل بتادیا

  


نیویارک (نیوز ڈیسک) اگر آپ کو بھی صبح اُٹھ کر سیر پر جانا بے حد مشکل لگتا ہے تو اس نئی تحقیق کے نتائج ضرور آپ کو بے حد خوش کردیں گے۔ تحقیق کاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ روزانہ وٹامن سی سپیلمنٹ کھانا بھی زائد وزن افراد کیلئے روزانہ واک کرنے جیسے فوائد رکھتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق موٹے افراد کی دل کی شریانوں میں ET-Iنامی پروٹین بہت ’ایکٹو‘ ہوتا ہے۔ اس وجہ سے خون کا بہاؤ متاثر ہوسکتا ہے۔ ورزش کے ذریعے ET-1 زیادہ متحرک نہیں رہتا لیکن بہت سے لوگوں کے لئے روزانہ ورزش بے حد مشکل کام ہے۔

تاہم 146146یونیورسٹی آف کولوراڈو،امریکہ‘‘ میں کی گئی تحقیق میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ کیا وٹامن سی اس معاملے میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے؟ تحقیق کاروں کے مطابق وٹامن سی(500g)کے روزانہ استعمال میں بھی وہی اثرات مرتب کئے جو روزانہ والک کرنے سے ہوتے ہیں۔ تحقیق کاروں نے یہ گزارشات حال ہی میں جیورجیا، امریکہ میں ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں پیش کیں۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...