وہ یورپی ملک جس کے وزیراعظم نے شامی مہاجرین کیلئے اپنا گھر پیش کردیا

وہ یورپی ملک جس کے وزیراعظم نے شامی مہاجرین کیلئے اپنا گھر پیش کردیا
وہ یورپی ملک جس کے وزیراعظم نے شامی مہاجرین کیلئے اپنا گھر پیش کردیا

  


ہیلسنکی (مانیٹرنگ یسک)گزشتہ روز ہم نے آپ کوان 5عرب ملکوں کے متعلق بتایا تھا جنہوں نے شامی پناہ گزینوں کو اپنے ملکوں میں نہیں گھسنے دیا اور کسی ایک بھی پناہ گزین کو پناہ نہیں دی۔یورپی ملک فن لینڈ کے وزیراعظم جوہا سیپیلا نے ایک قابل تقلید اعلان کیا ہے جو لائق تحسین ہونے کے ساتھ ساتھ ان عرب ممالک کے منہ پر زوردار طمانچے سے کم نہیں۔

جوہاسیپیلا نے کہا ہے کہ وہ اپنا ذاتی گھر بھی مہاجرین کو فراہم کر دیں گے۔ فن لینڈ کے وزیر اعظم کا گھر ملک کے شمالی میں ایک قصبے کیمپیلے میں واقع ہے۔ وزیراعظم کے مطابق وہ اگلے برس کے آغاز پر مہاجرین کو اپنے گھر میں ٹھہرائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے ہر شخص کو ان پناہ گزینوں کی مدد کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ یورپی یونین اگلے برس یونان، ہنگری اور اٹلی پہنچنے والے مہاجرین میں سے 1 لاکھ 20 ہزار افراد کو مختلف یورپی ملکوں میں بانٹنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ فن لینڈ کی حکومت 30 ہزار مہاجرین کو پناہ دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...