اس آئی فون کے گرد پھرنے والی چیونٹیاں فون کی گھنٹی بجتے ہی کیاعجیب و غریب حرکت کرتی ہیں؟ دیکھ کر آپ کو بھی انتہائی حیرت ہوگی

اس آئی فون کے گرد پھرنے والی چیونٹیاں فون کی گھنٹی بجتے ہی کیاعجیب و غریب ...
اس آئی فون کے گرد پھرنے والی چیونٹیاں فون کی گھنٹی بجتے ہی کیاعجیب و غریب حرکت کرتی ہیں؟ دیکھ کر آپ کو بھی انتہائی حیرت ہوگی

  


نیویارک(نیوزڈیسک)کچھ عرصے سے ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کررہی ہے جس میں کچھ چیونٹیاں آئی فون کے گرد گھوم رہی ہیں۔اس ویڈیوکے بعد لوگ مختلف طرح کی باتیں بتا رہے ہیں لیکن حال ہی میں ایک ٹیکنالوجی کی ویب سائیٹ نے اس سلسلے میں تحقیق کی ہے اور مختلف کمپیوٹر ماہرین سے بات کرتے ہوئے اس کی وجہ بتائی ہے۔

برقی مقناطیسی لہریں

یونیورسٹی آف نیو انگلینڈ کے ماہرنیگل اینڈریوکا کہنا ہے کہ کئی چیونٹیاں مقناطیسی لہروں کا استعمال کرتی ہیں ۔اس کا کہنا ہے کہ چیونٹیوں کے اندر قدرتی انٹینا لگا ہوتا ہے جس کی مدد سے وہ زمین پر اپنی سمت کا تعین کرتی ہیں لیکن موبائل فون کے سگنلز کے ساتھ چیونٹیوں کے سگنلز مکس ہوجاتے ہیں اور یہ موبائل کے گرد اکٹھی ہوجاتی ہیں۔تاہم دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ وجہ نہیں ہے۔

چیونٹیوں کو چیزوں کے گرد گھومنا اچھا لگتا ہے

جیمز کک یونیورسٹی کے ماہر سائمن رابسن کا کہنا ہے کہ بعض اوقات چیونٹیاں بغیر کسی وجہ کے بھی دائرے میں اکٹھی ہوجاتی ہیں۔اس کاکہنا ہے کہ بعض اوقات چیونٹیاں موبائل فون کی وائبریشن کی وجہ سے بھی اس کے گرد اکٹھی ہوجاتی ہیں۔ایک اورماہر جین رابنسن نے اس خیال کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ موبائل کی وائبریشن چیونٹیوں کواچھی لگتی ہے اور وہ اس کے گرد اکٹھی ہوجاتی ہیں۔

ویڈیو جعلی ہے

امریکی یونیورسٹی کے ایک ماہر پروفیسر اینڈی سورازنے کہا کہ یہ ایک جعلی ویڈیو ہے کیونکہ اس میں چیونٹیوں کی ٹانگیں ہی نظر نہیں آرہیں۔ایک اور ماہر فل ٹوریز کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں جو چیونٹیوں جیسی چیز نظر آرہی ہے ان کی حرکت چیونٹیوں والی نہیں ہے جس کی وجہ سے ماہرین بآسانی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ ویڈیو جعلی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ یہ ویڈیو کہاں بنائی گئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...