اگر عمارت میں آگ لگ جائے تو سانس کیسے لیا جائے؟ جانئے وہ حقائق جو کسی دن آپ کی زندگی بچاسکتے ہیں

اگر عمارت میں آگ لگ جائے تو سانس کیسے لیا جائے؟ جانئے وہ حقائق جو کسی دن آپ کی ...
اگر عمارت میں آگ لگ جائے تو سانس کیسے لیا جائے؟ جانئے وہ حقائق جو کسی دن آپ کی زندگی بچاسکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(نیوزڈیسک)بعض اوقات ایسی ایمرجنسی صورت حال پیدا ہوجاتی ہے کہ انسان کی زندگی خطرے میں پڑجاتی ہے لیکن اگر انسان اپنے ہوش وحواس پر قابو رکھے تو ایسی صورتحال پر قابو پایا جاسکتا ہے۔آئیے آپ کو ایمرجنسی کی صورت میں چند مفید باتوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
اگر سمندر کی لہروں میں پھنس جائیں
اگر کبھی سمندر کی خطرناک لہروں میں پھنس جائیں تو گھبراہٹ کا شکار مت ہوں بلکہ اپنے حواس قابو میں رکھیں اور ساحل کی جانب تیرنے کی بجائے لہروں کے متوازی تیریں۔اس طرح آپ جلد تھکیں گے نہیں اور بآسانی ساحل پر آجائیں گے۔

مزید پڑھیں:چینی فائیر بریگیڈ کے اہلکار آگ بجھانے کے لئے 117 منزلہ عمارت کے اوپر چڑھ گئے، لیکن اوپر پہنچ کر حقیقت سامنے آئی تو اپنی آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہوگیا، بڑی شرمندگی
مدد کے لئے پکار
اگر کسی کو مدد کے لئے پکاریں تو صرف ’بچاؤ،بچاؤ‘مت کہیں بلکہ جب کسی شخص کو پکاریں تو اسے پوائنٹ کرکے پکاریں۔جیسے ’ہیلو،نیلی قمیض والے بھائی‘۔
تین کا قانون
اگر کسی بھی مشکل صورت حال میں ہوں تو تین کا قانون یاد رکھیں یعنی انسان بغیر ہوا کے تین منٹ،انتہائی شدید موسمی صورت حال میں تین گھنٹے بغیر کسی پناہ گاہ کے،تین دن بغیر پانی کے اور تین ہفتے بغیر کچھ کھائے پیئے زندہ رہ سکتا ہے۔
اگر تصویر میں سرخ آنکھیں نظر آئیں
اگر تصویر وں میں آپ یا کسی بچے کی ایک آنکھ سرخ نظر آئے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں کیونکہ یہ آنکھ کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے۔
اگر آگ میں پھنس جائیں
اگر آپ کسی آگ میں پھنس جائیں تو کوشش کریں کہ نیچے فرش پر لیٹ کر حرکت کریں کیونکہ سانس لینے کے لئے آکسیجن فرش پر زیادہ مہیا ہوگی۔
اگر بیٹھنے والی نوکری ہو تو
اگر آپ کوئی ایسی نوکری کررہے ہیں جس میں آپ بیٹھے ہی رہتے ہیں تو کوشش کریں کہ ہر دوگھنٹے کے بعد 5سے10منٹ تک واک کریں کہ اس طرح آپ کے خون کا بہاؤ ٹھیک رہے گا اور معدہ بھی درست طریقے سے کام کرے گا۔

مزید پڑھیں:10 سالہ بچے نے عمارت پر کام کرتے مزدور کی رسی کاٹ دی، حیرت انگیز اقدام کی وجہ بھی ایسی کہ یقین نہ آئے
مثانے کا کینسر
اگرآپ کو مثانے میں تکلیف رہتی ہے تو حمل کی سٹک لے کر اس پر پیشاب کرکے دیکھیں اور اگر حمل کا ٹیسٹ مثبت آئے تو یہ مثانے کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے۔
سڑک پر
اگر آپ سڑک پر ہیں اور سبز لائیٹ ہوبھی جائے تو پھر بھی احتیاط کریں کیونکہ کم ہی لوگ ٹریفک قوانین کا احترام کرتے ہیں۔
 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -