پاک بھارت سیریز کا نہ ہونا دونوں ممالک کیلئے نقصان دہ ہو گا ،سابق کرکٹرز

پاک بھارت سیریز کا نہ ہونا دونوں ممالک کیلئے نقصان دہ ہو گا ،سابق کرکٹرز

پلاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کا انعقاد دونوں ممالک کے لئے بہت ضروری ہے اور اگر سیریز نہیں ہوتی تو اس سے دونوں ممالک کو ہی نقصان ہو گا کھیل میں سیاست کا عمل درست نہیں ان خیالات کاا ظہار سابق کرکٹرز نے پاک بھارت سیریزکے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سرفراز نواز نے کہا کہ بھارتی بورڈ کو پاکستان کے لئے کھیلنے کے لئے اپنا کردارادا کرنے کی ضرورت ہے جب بھی سیریز کا انعقاد ہونے لگتا ہے بھارتی بورڈ کھیلنے سے انکار کردیتا ہے سکندر بخت نے کہا کہ سیریز دونوں کے لئے ضروری ہے اور شائقین کو اس کا شدت سے انتظار تھا اس کا انعقادہونا چاہئیے پاکستان تو چاہتا ہے کہ بھارت کے ساتھ کھیلے لیکن بھارت کی جانب سے ہی انکار کردیا جاتا ہے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد شیڈول کے مطابق ہونا چاہئیے محمد یوسف اور انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے اور شائقین کرکٹ بھی خواہش ہے کہ دونوں ٹیمیں زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلیں لیکن سیاسی معاملات مشکلات کھڑی کردیتے ہیں بھارتی بورڈ کو پاکستان کے ساتھ کھیلنے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...