رگبی لیگ ، لاہور ہاکس نے پولیس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دیدی

رگبی لیگ ، لاہور ہاکس نے پولیس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام تیسری سروس ٹائرز رگبی لیگ میں لاہور ہاکس نے ڈویژن ٹو اے کے میچ میں پولیس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر ڈویژن ون کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ لودھراں نے وہاڑی کوشکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سٹیڈیم لاہور میں لاہور ہاکس اور پولیس کے درمیان 15 سائیڈ رگبی میچ یوم دفاع کے موقع پر کھیلا گیا۔ میچ میں لاہور کے کھلاڑی چھائے رہے۔ کپتان احسن کی قیادت میں تمام کھلاڑیوں نے پولیس کے خلاف ڈٹ کر خوب کھیل پیش کیا۔پہلے ہاف میں پہلی ٹرائی فیضان نے سکور کی۔
جبکہ دوسری ٹرائی ارسلان نے اختتام سے قبل طلحہ خان نے تیسری ٹرائی سکور کردی۔ اس طرح ہاف ٹائم پر سکور 26-0 رہا۔ دوسرے ہاف میں لاہور کے کھلاڑیوں نے برق رفتاری سے کھیل پیش کرتے ہوئے 10 مزید ٹرائیز سکور کرکے میچ 85-0 کے بڑے مارجن سے جیت لیا۔