انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈ ے کل کھیلا جائیگا

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈ ے کل کھیلا جائیگا

مانچسٹر( نیٹ نیوز) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل کل مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں کینگروز نے 59 رنز جبکہ لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں 64 رنز سے فتح حاصل کی۔ دونوں ٹیموں مابین چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل 11 ستمبر کو لیڈز جبکہ پانچواں اور آخری میچ 13 ستمبر کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گادونو ں ٹیموں کے کپتان جیت کے لئے پرعزم ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...