پاکستان سپورٹس بورڈ کا یوم دفاع کے موقع پر تقریب کا انعقاد
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام یوم دفاع کے موقع ایک تقریب جناح سٹیڈیم میں تقریب منعقد ہوئیِ، جس کے مہمان خصوصی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا تھے۔اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سہولیات آغا امجد اللہ، ڈائریکٹر میڈیا شازیہ اعجاز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک امیتازحسین کے علاوہ قومی ٹیموں کے کوچز طاہر زمان(ہاکی)، سہیل رشید (ریسلنگ، الیاس بٹ (ویٹ لفٹنگ)، محمد یوسف (اتھیلٹکس)، بادشاہ گل(کبڈی)، لیاقت علی(بیڈمنٹن) شاہد بلوچ(ٹیبل ٹینس)، رانا اظہار (ہینڈبال)، جاوید کریم( تائیکوانڈو)، ملک عثمان (ووشو) اور سکواش کی خواتین کھلاڑیوں رفعت خان، مقدس اشرف، صائمہ شوکت اور زوہا خالد سمیت پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں لگائے گئے تربیتی کیمپس کے قومی ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں شرکت کی، تقریب میں تمام شرکاء نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار، تقریب میں پاکستان کا قومی ترانہ، ملی نغمے اور پاکستان اور افواج پاکستان زندھ باد کے نعرے بھی لگائے گئے اس موقع پر موجود لوگوں میں بہت زیادہ جوش و جذبہ بھی نظر آرہا تھا اور بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔