یو ایس اوپن ،سیمونہ اور پیٹراپری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

یو ایس اوپن ،سیمونہ اور پیٹراپری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک ( نیٹ نیوز) رومانیہ کی سیمونا ہالپ، جمہوریہ چیک پیٹرا کویٹوا، بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا اور آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں جبکہ سیرا ایرانی اور انجلیکیو کربر تیسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں کھیلے گئے تیسرے راؤنڈ میں رومانیہ کی سیمونا ہالپ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کی شیلبے راجرز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت سلواکیہ کی اینا کیرولینا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کی انجلیکیو کربر کو 7-5، 2-6 اور 6-4 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، ایک اور میچ میں آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر نے اٹلی کی سیرا ایرانی کو 7-5، 2-6 اور 6-1 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ تیسرے راؤنڈ کے دیگر میچوں میں جرمنی کی آندریا پیٹکوویک اور اٹلی کی فلاویہ پینی یٹا نے کامیابیاں حاصل کرکے میگا ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔