مارٹینا ہنگس یو ایس اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

مارٹینا ہنگس یو ایس اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

نیویارک ( نیٹ نیوز) سوئس سٹار مارٹینا ہنگس فتوحات برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ ہنگس اور لینڈرپائس کو پری کوارٹر فائنل میں واک اوور ملا۔ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ میں مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس اور ان کے بھارتی جوڑی دار لینڈرپائس کا مقابلہ کینیڈا کی یوجنی بوچارڈ اور نک کرگیوس سے تھا۔

، بوچرڈ انجری کے باعث میچ میں شرکت نہ کر سکیں جس کے باعث مقابلہ نہ ہو سکا اور ہنگس اور پائس کو واک اوور مل گیا اور وہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...