یوم دفاع فٹ بال میچ، اکبر کلب نے ہماکلب کو 1-0 گول سے ہرا دیا

یوم دفاع فٹ بال میچ، اکبر کلب نے ہماکلب کو 1-0 گول سے ہرا دیا

اسلام آباد (اے پی پی) یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں فٹ بال کے نمائشی میچ میں اکبر کلب نے ہماکلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا دیا۔ میچ میں وقفے تک اکبر کلب کو ہماکلب کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی۔ کھیل کے پہلے ہاف کے 10 ویں منٹ میں اکبر کلب کے سلمان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو کہ میچ کے اختتام تک جاری رہی۔

ہماکلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ ریفری کے فرائض چمن خان نے انجام دیئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...