سلطان گولڈن نے ریورس جمپ کا ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا
کالام(مانیٹرنگ ڈیسک)سلطان گولڈن نے ریورس جمپ کا ریکارڈ ایک مرتبہ دوبارہ اپنے نام کرلیاکالام میں جاری فیسٹیول میں سلطان گولڈن نے ریورس جمپ کا مظاہرہ کیا اور امریکی سٹنٹ مین روڈ ڈیمی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے چار سال کے بعد یہ ریکار ڈ دوبارہ اپنے نام کرلیاسلطان گولڈن نے پہلے 1995 میں 27 میٹر ریورس کار جمپ لگاکر قائم کیا تھا جسے 2011 میں امریکی سٹنٹ مین روڈڈیمی نے توڑ دیا تھالیکن سلطان گولڈن نے ایک مرتبہ دوبارہ یوم دفاع کے موقع پر یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیاشاندار کارکردگی پر وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے ان کو میڈل اور شیلڈ دی سلطان گولڈن نے ریکارڈ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرنا چاہتا ہوں ریکارڈ واپس ملنے پر بہت خوشی ہوئی۔