ارجنٹائن نے بولیویا دوستانہ میچ میں 7-0 گولز سے ہرا دیا
ہوسٹن( نیٹ نیوز) ارجنٹائن نے بولیویا کو انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچ میں یک طرفہ مقابلے کے بعد 7-0 گولز سے ہرا دیا۔ میسی، لاوزی اور ایگوئرو نے دو، دو گول سکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ دیگر کھیلے گئے میچ میں برازیل، چلی، یوروگوئے اور امریکہ کی ٹیمیں فتح یاب رہیں۔ انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹائن کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بولیویا کو با آسانی 7-0 گولز سے زیر کیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے میسی، لاوزی اور ایگوئرو نے دو، دو جبکہ کورے نے ایک گول کیا۔ دیگر کھیلے گئے میچز میں یوروگوئے نے پاناما کو 1-0، برازیل نے کوسٹاریکا کو 1-0، چلی نے پیراگوئے کو 3-2، امریکہ نے پیرو کو 2-1 گولز سے شکست دی۔ میکسیکو اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے درمیان مقابلہ 3-3 گول برابری پر ختم ہوا۔