دروگبا کی میجر لیگ سوکر میں شاندار ہیٹ ٹرک

دروگبا کی میجر لیگ سوکر میں شاندار ہیٹ ٹرک

مونٹریال( نیٹ نیوز) معروف فٹ بالر دیدائر دروگبا کی میجر لیگ سوکر میں شاندار ہیٹرک، مونٹریال امپیکٹ کو شکاگو فائر کے خلاف کامیابی دلا دی۔ آئیوری کوسٹ کے سابق سٹرائیکر نے شکاگو فائر کے خلاف انتہائی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور تین بار گیند کو جال میں پہنچا کر ہیٹ ٹرک مکمل کی، اس طرح وہ میجر لیگ سوکر میں اپنے دوسرے ہی میچ میں ہیٹ ٹرک کے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت مونٹریال امپیکٹ نے تین کے مقابلے میں چار گول سے فتح حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...