آل دیہات بابا روشن دین اینڈ مہر ناصر الدین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ آج شروع

آل دیہات بابا روشن دین اینڈ مہر ناصر الدین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ آج شروع

میاں چنوں( نمائندہ خصوصی ) آل دیہات بابا روشن دین اینڈ مہر ناصر الدین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے چک نمبر110پندرہ ایل میں شروع ہو رہا ہے جس میں مختلف چکوک کی چالیس سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی ،میزبان ٹیموں میں ناصر الیون اور شاہین کرکٹ کلب 110پندرہ ایل کی ٹیمیں شامل ہیں ۔فائنل جیتنے والی ٹیم کو دس ہزار روپے اور ترافی انعام دیا جائے گا اور رنر اپ ٹیم کو پانچ ہزار روپے اور ٹرافی انعام دیا جائے گا ۔انٹری فیس پانچ سو روپے ہو گی افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی چوہدری محمد یاسین نمبر دار رانا فضل حق ،صبح صادق طور ہونگے ۔

،ٹورنامنٹ گورنمنٹ سیکنڈری سکول 110پندرہ ایل کے گراؤنڈ میں ہو گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...