یوایس اوپن،فیڈرر اورپری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

یوایس اوپن،فیڈرر اورپری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

نیویارک (نیٹ نیوز) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو راجر فیڈرر، انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے، سوئس سٹانسلاس ورارینکا، جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ، امریکہ کی جان اسنر اور جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے جبکہ جرمنی کے فلپ کولیشرائبر اور سپین کے گلرموگارشیا لوپیز تیسرے راؤنڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں کھیلے گئے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں سربیا کے نوویک جوکووچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی کے اینڈرس سیپی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3، 7-5 اور 7-5 سے شکست دیکر میگا ایونٹ پری کوراٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سوئس سٹار اور عالمی نمبر دو راجر فیڈرر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کے فلپ کولیشرائبر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3، 6-4 اور 6-4 سے شکست دیکر میگا ایونٹ پری کوراٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ انگلینڈ کے تھرڈ سیڈڈ اینڈی مرے نے برازیل کے تھامس بیلوکی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3، 6-2 اور 7-5 سے شکست دیکر میگا ایونٹ پری کوراٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سٹانسلاس ورارینکا نے بیلجیئم کے روبن بیملمین کو 6-3، 7-6(7-5) اور 6-4 سے شکست دیکر میگا ایونٹ پری کوراٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو 6-3، 7-6(7-3) اور 7-6(7-3) سے ہرا کر میگا ایونٹ کے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...