ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ،قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ،قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

اسلام آباد (اے پی پی) رواں ماہ تھائی لینڈ میں شیڈول بائیسویں ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں زوروشور سے جاری ہے۔ ایونٹ 26 ستمبر سے 3 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ٹی ایف) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں سات رکنی مردوخواتین ٹیم ملک کی نمائندگی کرے گی، مینز ٹیم عاصم قریشی، محمد رمیض، عبدالرحیم اور شجاعت علی پر مشتمل ہے جبکہ شبنم بلال، راحیلہ کاشف اور عائشہ اقبال ویمنز کیٹگری میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے 24 ستمبر کو تھائی لینڈ روانہ ہو گی۔ پی ٹی ٹی ایف حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھرپور تیاری کر رہے ہیں، امید ہے کہ وہ چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج دیں گے جبکہ اس کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہم بھرپور محنت سے کھیل رہے ہیں او ر ہمیں یقین ہے کہ ہماری محنت رنگ لیکر آئے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...