انعام بٹ عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ مقابلوں میں شرکت کیلئے آج امریکا جائینگے

انعام بٹ عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ مقابلوں میں شرکت کیلئے آج امریکا جائینگے

اسلام آباد (اے پی پی) انعام بٹ عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ کے 86 کلوگرام کے مقابلوں میں شرکت کیلئے آج امریکا روانہ ہونگے۔ چیمپئن شپ 7 ستمبر سے 12 ستمبر تک امریکا کے شہر لاس ویگاس میں کھیلی جائے گی۔ قومی ٹیم کے کوچ سہیل رشید نے بتایا کہ انعام بٹ نے بھارت میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انعام بٹ نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کی ہے اور امید ہے کہ وہ عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اولمپک کیلئے کوالیفائی کر لیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...