افریقہ ٹی 20 کپ، زمبابوے پریذیڈنٹ الیون نے ویسٹرن پراونس کو ہرا دیا

افریقہ ٹی 20 کپ، زمبابوے پریذیڈنٹ الیون نے ویسٹرن پراونس کو ہرا دیا

بینونی ( نیٹ نیوز)افریقہ ٹی 20 کپ میں زمبابوے پریذیڈنٹ الیون نے ویسٹرن پراونس کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے پول اے کے میچ میں ویسٹرن پراونس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔ پیٹر میلن نے 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ میلکم والر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں زمبابوے پریذیڈنٹ الیون نے مطلوبہ ہدف 18.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ میلکم والر نے 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...