یو ایس اوپن ، اعصام الحق مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں ہار کر باہر
نیویارک ( نیٹ نیوز) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے لکسمبرگ کے جوڑی دار گیلز مولر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے، انکو امریکی جوڑی نے ایرک بیوٹورک اور انکے ہم وطن جوڑی دار سکاٹ لپسکے نے دوسرے راؤنڈ میں شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں امریکہ کے ایرک بیوٹورک اور انکے ہم وطن جوڑی دار سکاٹ لپسکے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور انکے لکسمبرگ کے جوڑی دار گیلز مولر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔