چار رکنی قومی ٹین پین بولنگ ٹیم آج روس جائے گی

چار رکنی قومی ٹین پین بولنگ ٹیم آج روس جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) چار رکنی قومی ٹین پین بولنگ ٹیم آج روس اوپن چیمپئن شپ کیلئے روانہ ہوگی۔ پاکستان ٹین پین بولنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اعجاز الرحمان کے مطابق قومی ٹیم نے ایونٹ کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔ قومی ٹیم رشین اوپن چیمپئن شپ کیلئے آج روانہ ہو گی۔ قومی ٹیم کی قیادت اعجاز الرحمان کرینگے ۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ظفر اقبال، احمر عبا س سلادیرہ اور علی صوریا شامل ہیں۔ اعجاز الرحمان نے کہا کہ ہماری ٹیم نے بڑی محنت کی ہے اور چیمپئن شپ میں ہم اپنے ملک و قوم کا نام روشن کر ینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بولنگ کا کھیل دن بدن ترقی کر رہا ہے مگر کھلاڑیوں کے پاس اپنا بولنگ کلب نہیں ہے۔