ایف آئی وی بی والی بال مینز ورلڈ کپ کا آغاز کل ہوگا

ایف آئی وی بی والی بال مینز ورلڈ کپ کا آغاز کل ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو ( نیٹ نیوز) ایف آئی وی بی والی بال مینز ورلڈ کپ کا آغاز کل جاپان میں ہو گا۔ ریکارڈ چھ مرتبہ کی عالمی چیمپئن روس کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ایونٹ میں دنیا بھر سے ٹاپ 12 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی اور ان ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں میزبان جاپان، اٹلی، امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور مصر جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن روس، پولینڈ، ارجنٹائن، ایران، وینزویلا اور تیونس شامل ہیں۔ میگا ایونٹ آئندہ برس برازیل میں شیڈول ریو اولمپکس گیمز کے سلسلے میں کوالیفائنگ ایونٹ ہے اور ٹاپ دو ٹیمیں میگا گیمز تک رسائی حاصل کریں گی۔
برازیل میزبان ہونے کی وجہ سے پہلے ہی گیمز میں جگہ بنا چکا ہے۔ افتتاحی روز گروپ اے اور بی میں تین، تین میچز کے فیصلے ہوں گے، گروپ اے میں کینیڈا کا مقابلہ اٹلی، امریکہ کا مقابلہ آسٹریلیا اور میزبان جاپان کا مقابلہ مصر سے ہو گا، گروپ بی میں ارجنٹائن کا مقابلہ ایران اور پولینڈ کا تیونس سے ہو گا جبکہ روس کی ٹیم وینزویلا کے خلاف میچ سے ٹائٹل کے دفاع کی مہم کا آغاز کرے گا۔ واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل 23 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔