چوہدری ظہیر الدین کی عہدیداروں کے ہمراہ میجر عزیز بھٹی شہید ودیگر شہدا ئے کی یادگار پر حاضری

چوہدری ظہیر الدین کی عہدیداروں کے ہمراہ میجر عزیز بھٹی شہید ودیگر شہدا ئے کی ...

لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری و سابق اپوزیشن لیڈرچوہدری ظہیر الدین خاں نے مسلم لیگی راہنما چوہدری پرویز الہٰی کی طرف سے عہدیداروں کے ہمراہ باٹا پورمیجر عزیز بھٹی شہید ودیگر شہدا ئے 6 ستمبر کی یادگار پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی بعدازاں میاں محمد منیر ، ایم پی ا ے خدیجہ عمر فاروقی،ماجدہ زیدی، آ الفت، سید بلال مصطفےٰ شیرازی، تمکین آفتاب ،رانا محمد ریاض،پرویز مائیکل، عائشہ شیخ، ثمینہ چوہدری ،لیاقت بٹ کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ظہیر الدین خاں نے کہا کہ ستمبر 1965 ء جنگ کا سب سے بڑا ہتھیار اتحاد اور قومی جذبہ تھا ، آج تعمیر پاکستان کے لیے ستمبر 1965 ء والے قومی جذبہ اور حب الوطنی کے مظاہرے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ دفاع وطن پر قربان ہونے والے بری بحری فضائی جوانوں افسروں کی قربانیوں کی وجہ سے آج پاکستانی عوام آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان شہیدوں ، غازیوں کی امانت ہے ہر شہری اس سے پیار کرے اور اس خطہ زمین کی قدر کرے ۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں فوری انصاف مہیاکرنے کیلئے افواج پاکستان کی طرف سے فوجی عدالتوں کے قیام کی وجہ سے قوم سمجھتی ہے کہ فوج ہی واحد ادارہ ہے جس نے چاروں صوبوں کو یکجا رکھا ہوا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...