ملکی سالمیت کیلئے قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی،صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

ملکی سالمیت کیلئے قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی،صاحبزادہ ...

لاہور(خبر نگار خصوصی)ملک کی سالمیت پر کوئی آنچ آئی تو ملک کے دفاع میں پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا کہ دھشت گردی ،لاقانونیت اور کرپشن کے خلاف ہماری افواج جو جنگ لڑرہی ہے پوری قوم اسی 65 ؁ء کے جذبہ کیساتھ اپنی افواج کیساتھ ہے۔جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نیرکن الاسلام جامعہ مجددیہ میں جے یوپی کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان تجدید عہد کا دن ہے پوری قوم آج عہد کرتی ہے کہ ملک کی سالمیت پر کوئی آنچ آئی تو ملک کے دفاع میں پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی 1965 ؁ء میں بھی پاک فوج نے پوری قوم کے ساتھ مل کروہ جنگ جیتی تھی آج بھی دھشت گردی ،لاقانونیت اور کرپشن کے خلاف ہماری افواج جو جنگ لڑرہی ہے پوری قوم اسی 65 ؁ء کے جذبہ کیساتھ اپنی افواج کیساتھ ہے اور انشاء اللہ یہ جذبہ اوریہ اتحاد رنگ لائیگااور اس جنگ میں بھی پاک افواج کو فتح حاصل ہو گی اس موجودہ جنگ میں کامیابی کے آثار دیکھ کر ہمارا ازلی دشمن بھارت گھبرا گیا ہے اور دھمکیوں پر اتر آیا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان میں موجود اپنے اایجنٹوں کے ذریعہ وہ مکتی باھنی جیسا کردار دھرا کرملک کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہو جائیگالیکن یہ اسکی خام خیالی ہے آج پوری قوم بھارت اور اس کے ایجنٹوں کے خلاف متحد ہے بھارت کا کوئی حربہ کامیاب نہیں ہوگااپنے ایجنٹوں کے ذریعہ اس نے ملک کے اندر جو گوریلاجنگ شروع کی ہوئی ہے اور سرحدوں پر جو بے گناہ شہریوں اور فوجی جوانوں کو شہید کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہوا ہے انشا اللہ اس میں اس کو منہ کی کھانی پڑے گی اور 65 ؁ء کی طرح بدترین شکست سے وہ دوچار ہوگا.اجلاس میں ڈاکٹر محمد یونس دانش ،ناظم علی آرائیں ،حسین بخش حسینی ،صاحبزادہ محمود احمد قادری،محمد عارف قائم خانی،محمد رضوان شیخ،ڈاکٹر عارف اللہ شاہ،حافظ محمد رضوان نقشبندی ،سید منیر حیدرشاہ،قاری محمد شریف نقشبندی،سید عبدالغنی شاہ،حافظ محمد اشفاق،چوہدری بشیر نے شرکت کی اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...