شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں بجلی بحال

شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں بجلی بحال

لاہور ( کامرس رپورٹر)لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی ایک اور اہم کامیابی شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں بجلی بحال کرد ی جس پر ملک بھر سے آنے والے بیو پاریوں نے سکھ کا سانس لیا ۔تر جمان کے مطابق ایل ڈی سی ایم ایم سی انتظامیہ نے جب سے مویشی منڈی کا کنٹرول سنبھالہ ہے۔ بجلی کی فراہمی ایک بہت بڑا چینلنج تھا جو کمپنی انتظامیہ نے واپڈا حکام اور ٹی ایم اے کے ساتھ معاملات کو جلد از جلد نمٹایا۔کروڑوں روپے کے اضافی اور ناجائز بلوں میں کمی کروا کرعوامی پیسے کو بچایااور بروقت بجلی کی سہولت منڈی میں بحال کردی گئی ہے جس پر ملک بھر سے آنے والے بیو پاریوں نے ایل ڈی سی ایم ایم سی کے ایم ڈی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...