غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ارشد جٹ

غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ارشد جٹ

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے محکمہ لائیوسٹاک چوہدری ارشد جٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں عوام الناس کو معیاری گوشت کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب کے تمام اضلاع میں غیر قانونی مذبحہ خانے چلانے اور غیر معیاری اور نیم مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ حکومت پنجاب محکمہ لائیوسٹاک نے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ اپنے اپنے اضلاع میں اس مکروہ دھندے میں ملوث افر اد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ جعلی مذبح خانوں اور مردار اورحرام جانوروں گدھوں اور گھوڑوں کا گوشت فرخت کرنے والوں کی نشاندہی کریں۔محکمہ لائیوسٹاک نے اس ضمن میں مفت ہیلپ لائن کا اہتمام کیا ہے اورکہا ہے کہ اس نمبر 080009211پر کال کریں تا کہ ایسے بے ضمیر افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ چوہدری ارشد جٹ نے کہا کہ گزشتہ روز ڈائریکٹر لائیو سٹاک گجرات ڈاکٹر سید ممتاز حسین کی زیر قیادت ٹیمنے جلال پور جٹاں کے نواحی گاؤں میں چھاپہ مارا۔مردہ گدھے کی کھال اتارنے والے باپ بیٹا ٹیم کو دیکھ کر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ صدر جلالپور جٹاں میں مقدمہ درج کر ا دیا گیا ہے جبکہ مردہ گدھے کا گوشت اور باقیات کو تلف کر دیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...