28ویں سالانہ عظیم الشان انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس آج ہوگی

28ویں سالانہ عظیم الشان انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس آج ہوگی

لاہو ( خبر نگار خصوصی) انٹر نیشنل ختم نبوت مؤمنٹ کے مرکزی رابطہ سیکرٹری مولانا قاری محمد رفیق وجھوی نے کہا ہے کہ 1974ء میں قادیانیوں کو آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دینے پر یومِ تحفظ ختم نبوت کے سلسلہ میں آج 7ستمبر 2015 کو صبح 10 بجے ا نٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام 28ویں سالانہ عظیم الشان انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس مرکز ختم نبوت ،جا معہ عثمانیہ ختم نبوت مسلم کا لونی چناب نگر ضلع چنیوٹ میں مولانا علامہ شبیر احمد عثمانی کی زیرنگرانی منعقد ہوگی جس سے مختلف دینی ومذہبی اور سیاسی جماعتوں کے قائدین فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی (مکہ مکرمہ ) مو لانا ڈاکٹر احمد علی سراج (کویت ) مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ(مکہ مکرمہ)، قائد جمیعۃ مولانا سمیع الحق ،قائد احرار پیر جی سید عطاء المہیمن شاہ بخا ری ،علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی ،مولانا محمد الیاس چنیوٹی (ایم پی اے)صاحبزادہ زاہد محمود قا سمی ، جناب لیاقت بلوچ ،مولانا عبدالروؤ فاروقی ، علامہ احمد شعیب خان ملتانی ،مولانا محمد یوسف فاروقی ،مولانا محمد ممتاز کلیار،، مو لانا امیر حمزہ ،قاری محمد زوار بہادر ،مولانا عبدالحمید وٹو ،مولانا علامہ شفاعت رسول ،مولانا زاہد الرا شدی ،پیر عبدالرحیم نقشبندی ،مولانا اشرف علی،مولانا مفتی محمد کفایت اللہ ،قا ری خلیل احمد سراج ،، قا ری آصف رشیدی ،شاہد عمران عارفی ،قا ری احسن رضوان سمیت ودیگر خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں لاہور سمیت ملک بھر سے عاشقانِ رسول شرکت کریں گے انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں ختم بنوت کانفرنس جہان ایک طرف اتحاد امت کا عملی مظاہرہ ہے وہاں ملک میں ملک میں قیام امن ،اتحاد بین المسلمین کے فاروغ،فرقہ واریت کے خاتمہ ،امت مسلمہ پر قادیانی فتنہ کو بے نقاب کرنے اور نسل نو کیاایمان کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرے گی۔مسلمان عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اس کانفرنس میں شرکت کر کے عشق رسول ﷺ کا عملی ثبوت دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...