وطن کے دفاع کو مضبوط بنا کر ہی خود مختار حیثیت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے،عمران دولتانہ

وطن کے دفاع کو مضبوط بنا کر ہی خود مختار حیثیت کو برقرار رکھا جا سکتا ...

لاہور(خبر نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما میاں عمران دولتانہ نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع کو مضبوط بنا کر ہی آزاد اور خود مختار حیثیت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ہر پاکستانی شہری کو اپنی جاں نثار افواج پر فخر ہے جنہوں نے 50 سال قبل دشمن کی چالوں کو ناکام بناتے ہوئے ملک کی سرحدوں کو کی حفاظت کی اور جام شہادت نوش کی۔میاں عمران دولتانہ نے کہا کہ آج پھر پاکستان کو اندرونی وبیرونی محاذوں پر کئی ایک چیلنجز درپیش ہیں اور پاکستان کی افواج بہادرانہ انداز میں ان سے نبردآزما ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنانا موجودہ حکومت اولین ترجیح ہے کیونکہ معاشی طور پر مستحکم ریاست ہی عالمی حالات میں بقا کی ضمانت ہو سکتی ہے۔یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں عمران دولتانہ نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ایک ایٹمی قوت ہونے کے ناطے ناقابل تسخیر ہو چکا ہے اور انشا ء اللہ موجودہ عسکری قیادت دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے بالخصوص ضرب عضب کی کامیابی کے حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا خاتمہ پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گا اور یہی یوم دفاع کا اصل پیغام ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...