پیاف فاؤنڈرز الائنس کا انتخابی الیکشن مہم کے سلسلے میں مختلف مارکیٹو ں کادورہ

پیاف فاؤنڈرز الائنس کا انتخابی الیکشن مہم کے سلسلے میں مختلف مارکیٹو ں ...

لاہور(جنرل رپورٹر) پیاف فاؤنڈرز الائنس نے اپنی انتخابی الیکشن مہم کے سلسلے میں شاہ عالم مارکیٹ اور الیکٹرانک مارکیٹ، مدینہ مارکیٹ، شو مارکیٹ کا کامیاب انتخابی دورۂ کیا۔ وزٹ کے دوران تمام علاقے کو دلہن کی طرح سجا یا گیا تھا۔ خوش آمدید کے بینر کے علاوہ تمام راہنماؤں کی قد آور تصاویر بھی آ ویزاں کی گئی تھیں۔ الیکٹرانک مارکیٹ کے سیئنرراہنما چوہدری واجد علی ملک محمد خالد نے پیاف فاؤنڈرز الائنس کے امیدواران برائے الیکشن لاہور چیمبر 2015-16 کے سلسلے میں اپنی مارکیٹ میں گرم جوشی سے استقبال کیا ۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری مارکیٹوں کے تمام تاجر پیاف فاؤنڈرز الائنس کے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی الائنس کے امیدواروں کو جتوائیں گے۔ شاہ عالم مارکیٹ کے ہیرو زاہد مقصود بٹ نے اپنے علاقے میں تمام لیڈران کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے بگھیوں کے قافلے میں سٹیج تک لے جایا گیااور ہزاروں من پتیاں نچھاور کی گئیں۔ شاہ عالم مارکیٹ کے راہنماؤں زاہد مقصود بٹ ، مجاہد مقصود بٹ، خرم لودھی اور ہارون اروڑا نے پیاف فاؤنڈرز الائنس کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انھوں نے اپنے استقبالیہ میں کہا کہ شاہ عالم مارکیٹ کے تمام ووٹ الائنس کے لیے ہیں جو گزشستہ 12سالوں سے ہمیشہ تاجروں کے مسائل کے لیے پیش پیش رہا ہے۔اس موقع پر افتخار علی ملک ، میاں انجم نثار، شیخ محمد ارشد، شیخ محمد آصف، ناسر سعید اور عرفان اقبال شیخ نے بھی اپنے سپورٹران سے خطاب کیا اور پیاف فاؤنڈرز الائنس کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...