پاکستانی قوم ملک کا دفاع اپنے آخری قطرہ خون تک کرے گی،یاسر گیلانی

پاکستانی قوم ملک کا دفاع اپنے آخری قطرہ خون تک کرے گی،یاسر گیلانی

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ملک کا دفاع اپنے آخری قطرہ خون تک کرے گی۔ 1965ء کی جنگ میں پاک فوج نے بہادری کی لازوال مثالیں قائم کیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف شاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران کی طرف یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر میاں مبشریعقوب، عدنان سہیل، منظور انصاری، چوہدری اسحاق نمبردار، اعظم ورک، ڈاکٹر عامر گیلانی، میاں مقصود احمد، مظہر عباس، ارشد خان، نعیم احمد مغل، میاں طاہر رشید، محمد ابو بکر عظیم، ندیم مبشر سندھو، عمر دراز، حافظ شاہد اقبال، جاوید دستگیر، سیف اللہ خان اور ماسٹر بلال کے علاوہ تحریک انصاف کے دیگر کارکنوں نے بھی شرکت کی انہوں نے مزید کہا کہ 6 ستمبر ہمیں پاک فوج کی بہادری کی یاد دلاتا ہے کہ کس طرح رات کے اندھیرے میں حملہ کرنے والے دشمن کے عزائم کو ناپاک بنایا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...