آج بھی وفاق کی مضبوطی پیپلزپارٹی کی سیاست کامحور ہے،اشرف بھٹی

آج بھی وفاق کی مضبوطی پیپلزپارٹی کی سیاست کامحور ہے،اشرف بھٹی

لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ آج بھی وفاق کی مضبوطی پیپلزپارٹی کی سیاست کامحور ہے۔اگرمزدوروں سمیت عوام کے بنیادی حقوق کی بازیابی کیلئے جدوجہد کرناجرم ہے توہم زندگی بھر یہ جرم کرتے رہیں گے۔ پیپلزپارٹی کوسندھ کارڈکھیلنے کاطعنہ سیاسی تعصب کاشاخسانہ ہے۔متحدہ قومی موومنٹ والے سب کے دوست ہیں اورجوسب کادوست ہووہ درحقیقت کسی کادوست نہیں ہوتا ۔سندھ کے بٹوارے کاسوال نہیں اٹھتا ۔خدانخواستہ اگر سندھ تقسیم کرنے کاسوچابھی گیا توجیالے بے قابوہوجائیں گے۔ پیپلزپارٹی کودیوار کے ساتھ لگانے کیلئے سندھ توڑنے کی سازش کرنیوالے وفاق دشمن ہیں۔ وہ نادرآبادمیں ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سمیت پیپلزپارٹی کے قائدین اورجیالے مرکز گریزقوتوں کیخلاف سیاسی وجمہوری مزاحمت کرتے رہیں گے ۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پارٹی کومزیدمنظم وفعال کرنے اورناراض کارکنوں کوراضی کرنے کابیڑااٹھا لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہورسمیت مختلف شہروں میں بلاول بھٹوزرداری کاشایان شان استقبال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے شریف برادران کے پچھلے ادوارمیں ہونیوالی متعددزیادتیوں اورناانصافیوں کے باوجود ملک وقوم کے مفادمیں مفاہمت کاعلم اٹھایا مگر پیپلزپارٹی کومسلسل مزاحمتی سیاست پرمجبورکیا جارہا ہے ۔اگرپیپلزپارٹی نے تحریک شروع کردی توجعلی حکمرانوں کے گردگھیراتنگ ہوجائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...