دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھا جائیگا،محمد جمیل

دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھا ...

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھا جائیگا،1965کی پاک بھارت جنگ میں نے پاک فوج نے جرات ،شجاعت اوربہادری کے جو عظیم کارنامے رقم کئے اس سے اقوام عالم میں پاکستان کے وقارمیں اضافہ ہوا،یوم دفاع ہمیں 1965کے شہیدوں اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی یاددلاتا ہے، وہ پارٹی کے ریجنل آفس میں1965کے شہدا کیلئے دعائیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ،پی جے آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر چودھری محمد اعظم حسرت،سیکرٹری اطلاعات شیخ شاہد حسین،سیکرٹری جنرل رانا عاطف حمید،ایڈیشنل سیکرٹری احتشام نوید شامی،فنانس سیکرٹری شکیل احمد،نائب صدرفیاض حسین اور حاجی ولی محمد دادڑہ بھی اس موقع پر موجود تھے،انہوں نے کہا 1965میں پاکستان کی مسلح افواج کو قوم کی مکمل حمایت حاصل تھی،ملک کے18کروڑ عوام آج بھی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کیلئے پوری قوم ایک پیج پر ہے،بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے جو 50سال گزرنے کے باوجود اپنی جارحیت سے باز نہیں آیا،اگر پاکستان پر دوبارہ جنگ مسلط کی گئی تو نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کا امن تہہ وبالا ہو جائیگا، آج کے دن اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کو جارحیت سے باز رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے، اس موقع پر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے پارٹی کے صوبائی سیکرٹری جنرل رانا محمد ارشاد علی کیلئے بھی دعائے مغفرت کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...