جنگ ستمبر 65کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلہ میں عظیم الشان دفاع پاکستان ریلی
لاہور(پ ر )یوتھ فورم فار کشمیر پنجاب لاہور کے زیر اہتمام جنگ ستمبر 65کی پچاس سالہ گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان دفاع پاکستان ریلی ایجرٹن روڈ پنجاب اسمبلی لاہور سے نکالی گئی جس کی قیادت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کی ریلی میں متین شیخ ، رانا جہانزیب،زیشان شریف ، نعمان جٹ، حماد علی ، نعمان احمد ، عبدالرحیم ، عبداللہ شاہ ، کلیم احمد ، حمزہ جٹ نے شرکت کی اس موقع پر طارق احسان غوری نے کہا کہ پاکستان دنیائے اسلام کا قلعہ اور ہماری مادر وطن ہے ۔ ہمارے جانباز سپاہی وطن کے چپے چپے کی حفاطت کرنا جانتے ہیں ۔ 1965میں میرے وطن کے عظیم سپوتوں نے اپنے سے10گنابڑے دشمن بھارتے کو زلت آمیز شکست دے کر اُن کا غرور خاک میں ملا دیا تھا ۔ ہم آپنے اُن عظیم شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی آبرو کیلئے عظیم قربانیاں پیش کیں۔طارق احسان غوری نے کہا کہ آج بھی پوری پاکستانی قوم اپنی مقدس دھرتی کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ بڑی سے بڑی قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔ ہم پاکستان کی سلامتی، یکجہتی اور آبرو کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں مودی سن لے ہم ایٹمی قوت ہیں ۔سری لنکا یابرماہن ہم انشاء اللہ کشمیر بھی لیں گے اور پاکستان کو ایشیائی ٹائیگر بھی بنائیں گے ۔