یوم دفاع پاکستان کے موقع پر قوم کو اتحاد کا عزم کرنا ہو گا، الیاس گجر

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر قوم کو اتحاد کا عزم کرنا ہو گا، الیاس گجر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبرنگار) آل پاکستان مسلم لیگ کے چئیرمین جنرل (ر)سید پرویز مشرف کی طرف سے پچاس ویں یوم دفاع6ستمبر2015کے موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری محمد الیاس گجر نے میجر شبیر شریف شہید کے مزار اور میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی یادگار پر پھولوں کی چادر اور گلدستے چڑھانے کے بعد شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا مانگی۔ اس موقع پر چوہدری محمد الیاس گجر نے کہا آج پوری قوم کو اتحاد کا عہد کرنا ہوگا پاکستان دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے 1965کی جنگ کی تاریخ کو دہراتے ہوئے اٹھارہ کڑوڑ عوام کو میجر شبیر شریف شہید کے بھائی پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ساتھ دینا ہوگا کیونکہ پاک فوج کے سپہ سالارنے وزیرستان میں ضرب عضب آپریشن کو کامیاب بناتے ہوئے پوری دنیا کے ممالک اور خاص طور پر پاکستان کے بزدل دشمن بھارت کو بتادیا ہے کہ پاک فوج اپنے ملک کی دفاع اور سالامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہر وقت میدان جنگ کے لیے تیار رہتی ہے سیاسی حکمرانوں نے ملک کے اندر کرپشن اورلوٹ مار کو جنم دیا پاک فوج نے ہمیشہ کبھی جنرل(ر) سید پرویزمشرف کی شکل میں اور کبھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی شکل میں اٹھارہ کڑوڑ عوام کے حقوق کی خاطر کرپشن کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملک دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ہمیشہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اسی لیے آج اٹھارہ کڑوڑ عوام آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہے۔