ورکرز کن فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خورشید احمد کی جانب سے شہداء ستمبر کو خراج تحسین

ورکرز کن فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خورشید احمد کی جانب سے شہداء ستمبر کو خراج ...

لاہور( خبرنگار) دفاع پاکستان (6 ستمبر) کے موقع پر باٹا پور اور برکی کے محاذوں پر بھارت کی جارحیت کو شکست دینے والے شہداء اور غازیوں کو محنت کش زبرست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر میجر عزیز بھٹی شہید، میجر شبیر شہید کی یادگاروں پر نذرانہ عقیدت کے طور پر پھلوں کی چادر یں چڑھائی گئیں۔ اس موقع پر پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خورشید احمد خان نے کہا کہ پاک فوج کے میجر عزیز بھٹی شہید اور میجر شبیر شہید نے اپنی قیمتی جانوں کی عظیم قربانی دے کر قائداعظم محمد علی جناح کے آزاد وطن عزیز کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیا جس کی کہیں مثال نہیں ملتی۔

اْنہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پْرزور اپیل کی کہ وہ اپنے فروعی اختلافات کو ختم کرتے ہوئے پاکستان کی آزادی کے تحفظ کی خاطر ملک میں دہشت گردی ، غربت ، بے روزگاری ، جہالت ، بے انصافی اور سماج میں بے پناہ اونچ نیچ کی لعنت ختم کرکے اسلامی مساوات قائم کی جائے تاکہ پاکستان میں اقتصادی وسماجی اور سیاسی طور پر مضبوط ہوکر قومی آزادی کا دفاع کرتے رہے۔

اس موقع پر ملک کے محنت کشوں نے قومی تعمیر وترقی اور پاکستان کے دفاع میں قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور بھرپور عزم کا اظہار کیاگیا کہ وہ قومی تعمیر وترقی اور آزادی کی خاطر کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے ۔ اس موقع محنت کشوں نے بھاری تعداد میں مزدور راہنماء خورشیداحمد کی قیادت میں اْسامہ طارق، ساجد کاظمی ، رانا محمد رفیع،مقصود نقوی، زاہد محمود، ڈاکٹر عبدالخالق، شفقت جاوید، غنی شاہ، ملک زبیر ، ذوالقرنین شاہ سمیت بھاری تعداد میں یونین کے نمائندگان و کارکنوں نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...