چیئرمین شیخ زیدپروفیسر فرید احمد خاناگلی ڈین برائے پلاسٹک سرجری منتخب

چیئرمین شیخ زیدپروفیسر فرید احمد خاناگلی ڈین برائے پلاسٹک سرجری منتخب

لاہور(جنرل رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر خالد محمود نے چیئرمین شیخ زید ہسپتال پروفیسر فرید احمد خان کو اگلی مدت کے لئے ڈین آف پلاسٹک سرجری منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی سربراہی میں نوجوان ڈاکٹرز کو جدید طریقہ علاج کو سمجھنے اور سیکھنے میں مدد ملے گی اور ان کی کاوشوں کی بدولت مملکت خداداد پاکستان کو مستقبل کے حوالے سے شعبہ پلاسٹک سرجری میں مزید نامور سرجن بھی سامنے آئیں گے جو ملک و قوم کی خدمت کر کے نہ صرف اپنا بلکہ پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان کا نام بھی روشن کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...