ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر

ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ٹریننگ پروگرام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبرنگار) ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ نان ٹیچنگ سٹاف کے دوسرے مرحلے کے دس بیجز پر مشتمل ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔پنجاب یونیورسٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ طارق مجید قریشی پروگرام کے فوکل پرسن تھے جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر شازیہ خالد کو آرڈینیٹر تھیں۔ ٹریننگ کے دو مراحل میں تین تین دنوں پر مشتمل دس بیجز منعقد کئے گئے جس میں 350پیشہ ور افراد کو تربیت دی گئی جن میں 25 شرکاء پنجاب یونیورسٹی جبکہ 10 شرکاء پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز سے شریک ہوئے۔پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کامیابی سے تربیتی پروگرام کے انعقاد پر منتظمین اور شرکاء کو مبارک باد پیش کی ہے۔