اسٹار پلس پر بھی پاکستانی ڈراموں کے چرچے

اسٹار پلس پر بھی پاکستانی ڈراموں کے چرچے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی ( نیٹ نیوز)اسٹار پلس یوکے بھی دیگر ہندوستانی چینلز مثلاً ’’کلرز’’ اور’’زندگی یوکے‘‘ کی دوڑ میں شامل ہوکر نشریاتی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی ڈرامہ نشر کرنے جارہا ہے۔بِز ایشیاء کے مطابق اسٹار نیٹ ورک کے اسٹار پلس یوکے چینل پر مہرین جبار کا ڈرامہ سیریل ’’میرا نام یوسف ہے‘‘ اگلے ماہ 18 اکتوبر سے نشر کیا جائے گا۔’’میرا نام یوسف ہے‘‘ ایک رومانٹک ڈرامہ ہے، جس کی کاسٹ میں عمران عباس، مایا علی، وسیم عباس اور حنا خواجہ بیات شامل ہیں، جبکہ اسے خلیل الرحمان قمر نے تحریر کیا ہے۔یہ ڈرامہ سب سے پہلے پاکستان کے ’’اے پلس‘‘ چینل پر نشر ہوکر عوام میں مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔

مزید :

کلچر -