فلم "بجرنگی بھائی جان" جاپان اور چین میں جلد ریلیز کی جائے گی

فلم "بجرنگی بھائی جان" جاپان اور چین میں جلد ریلیز کی جائے گی

ممبئی( نیٹ نیوز)مقبولیت کے نت نئے ریکارڈز توڑنے کے بعد اب سلمان خان کی فلم "بجرنگی بھائی جان" جاپان اور چین میں بھی جھنڈے گاڑنے کے لئے تیار ہے، فلم "بجرنگی بھائی جان" پہلے جاپان اور اس کے بعد چین میں بھی ریلیز کے لئے پیش کی جائے گی ،بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ انکشاف فلم کے ہدایت کار کبیر خان نے ایک انٹرویو میں کیا ہے۔اس سے قبل عامر خان کی" پی کے" اور" دھوم تھری" بھی چین میں نمائش کے لئے پیش کی جا چکی ہیں۔اپنی جاندار اداکاری کے سبب عامر خان نے تو چینیوں کو بھی اپنا دیوانہ بنا دیا تھا فلم پوری دنیا میں بہت زیادہ بزنس کررہی ہے۔

مزید : کلچر


loading...