ہالی ووڈ ہارر فلم وکٹر فرینکنسٹائن کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

ہالی ووڈ ہارر فلم وکٹر فرینکنسٹائن کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز) ہالی ووڈ ادکار جیمز میکووے اور ڈینیئل ریڈ کلف کی ڈرامے سے بھرپور نئی ہارر فلم وکٹر فرینکنسٹائن کے پہلے ٹریلر نے دھوم مچا دی۔ ہدایتکار پال میک گوئیگان کی سنسنی خیز فلم کی کہانی وِکٹر فرینکنسٹائن اور آئیگور سٹراس مین نامی دو ایسے سائنسدانوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو مردہ جسم پر تجربے کرتے ہیں اور اسے دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ قدرت کے پوشیدہ راز افشاں کرنے کی کوشش میں دونوں سائنسدان نہ صرف خود ایک نئی مشکل کا شکار ہو جاتے ہیں بلکہ اپنے ارد گِرد موجودلوگوں کی جان بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں فلم کے اداکاروں کا کہنا ہے کہ فلم بہت اچھی ہے اور اس میں بہت کردار بہت منفرد ہیں شائقین کو یہ فلم بہت زیادہ پسند آئے گی او ر مدتوں یاد رہے گی یہ فلم باکس آفس پر بہت شاندار بزنس کرے گی۔

مزید : کلچر


loading...