جیمز بانڈ ایک بار پھر بڑے پردے پر دکھائی دیں گے

جیمز بانڈ ایک بار پھر بڑے پردے پر دکھائی دیں گے

نیویارک( نیٹ نیوز)ہالی ووڈکے مشہور اداکار ڈینیل کریگ مسلسل چوتھی بار جیمز بونڈ کے روپ میں دکھائی دیں گے کیونکہ جیمز بو نڈ سیریز کی ایکشن سے بھرپور فلم اسپیکٹر کانیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔سیم مینڈس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جیمز بانڈ ایک مرتبہ پھر دشمنوں کے تعاقب میں اپنی توانائیاں صرف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ فلم میں جیمز بانڈ کا مشہور و معروف کردار ایک مرتبہ پھر اداکار ڈینیل کریگ نبھائیں گے جبکہ دیگر فنکاروں میں کرسٹوف والٹز، رالف فائنز،مونیکا بیلوسی،اینڈیو اسکاٹ، نومی ہیرس،بین وہشاواورجیسپرکرسٹین سن شامل ہیں۔ ایکشن ،ایڈونچر ،کرائم اور جا سو سی پر مبنی بونڈ سیریز کی 24ویں فلم اسپیکٹر میٹرو گولڈوین میر اور کولمبیا پکچرز کے تحت26اکتوبر کو سینما گھر وں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر


loading...