سورج پنچولی اور اتھیا شیٹھی کو کاسٹ کرنے کی خواہش ہے ،سلمان خان

سورج پنچولی اور اتھیا شیٹھی کو کاسٹ کرنے کی خواہش ہے ،سلمان خان

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی آئندہ پروڈیوس کردہ فلم میں اداکار سورج پنچولی اور اتھیا شیٹھی کو کاسٹ کرنے کے خواہاں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ، جنہوں نے اپنی پروڈیوس کردہ فلم ’’ہیرو‘‘ میں دو نئے چہروں اداکار سورج پنچولی اور اداکارہ اتھیا شیٹھی کو کاسٹ کیا ہے، نے اپنی تازہ گفتگومیں کہا کہ وہ اپنی آئندہ فلم میں بھی دونوں نئے ستاروں کو بطور ہیرو ہیروئن لینے کے خواہاں ہیں۔ دونوں میں کمال کی فنکارانہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ فلم ’’ہیرو‘‘ کامیابی ہوتی ہے یا نہیں یہ اس کی اپنی قسمت لیکن نئی فلم کیلئے ان دونوں اداکاروں کو منتخب کرلیا گیا ہے۔ فلم ’’ہیرو‘‘983ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ہیرو‘‘ کی ریمیک فلم ہے۔ فلم 11 ستمبرکو ریلیز ہوگی۔

مزید : کلچر


loading...