کارلیٹ ویلسن کو راجیو کھنڈیل وال ک کیساتھ اداکاری کاموقع مل گیا

کارلیٹ ویلسن کو راجیو کھنڈیل وال ک کیساتھ اداکاری کاموقع مل گیا

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ٹی وی شو’’جھلک دکھلا جا8-‘‘ میں حصہ لینے والی آئٹم گرل سکارلیٹ ویلسن کو راجیو کھنڈیل وال کے ساتھ فلم میں کام کا موقع مل گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئٹم گرل سکارلیٹ ویلسن ،جو اداکار سلمان خان کوبھی اپنی پرفارمنس سے متاثر ہوچکی ہیں ، کو راجیو کھنڈیل وال کے ساتھ فلم میں کام کا موقع مل گیا، فلم کا نام’’وہ آدمی بہت کچھ جانتا ہے‘‘ ہے۔ فلم میں سکارلیٹ ان کی محبوبہ کے کردار میں جلوہ گر ہونگی۔ فلم 1960ء کی دہائی کے حالات واقعات پر مبنی ہے۔ آدھی فلم کی عکسبندی مکمل ہوچکی ہے بقیہ کی عکسبندی جلد ہی مکمل کرلی جائے گی اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم میں میرا کردا ر بہت مضبوط ہے اور شائقین کو بہت پسند آئے گا میں نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے اور اسی طرح مستقبل میں بھی عمدہ کام کروں گی۔

مزید : کلچر


loading...