آج کے دور کی ڈریم گرل بننے کی خواہش ہے ، ایلی اورام

آج کے دور کی ڈریم گرل بننے کی خواہش ہے ، ایلی اورام
آج کے دور کی ڈریم گرل بننے کی خواہش ہے ، ایلی اورام

  


ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ ایلی اورام نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ انہیںآج کے دور کی ڈریم گرل کہا جائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ انہیں لوگ آج کے دور کی ڈریم گرل کہہ کر پکاریں جیسے اداکارہ ہیما مالنی کو سالوں لوگ صرف ڈریم گرل کے نام سے ہی جانتے تھے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ایسا جیون ساتھی چاہتی ہیں جو سادہ طبیعت ہو۔ اس میں غصہ نہ ہو اور ان سے چھوٹی چھوٹی بات پر جھگڑا نہ کرے۔ اداکارہ کی پہلی فلم ’’میکی وائرس‘‘ ہے جس نے درمیانے درجے کا بزنس کیا۔ اداکارہ کی نئی فلم’’کس کس کو پیارکروں‘‘ ہے جس میں ان کے ہیرو کامیڈین کپیل شرما ہیں۔ فلم25 ستمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر


loading...