’’دی پرفیکٹ گرل‘‘ منفرد طرز کی لوسٹوری ہے ،علیشا تارابیری

’’دی پرفیکٹ گرل‘‘ منفرد طرز کی لوسٹوری ہے ،علیشا تارابیری
’’دی پرفیکٹ گرل‘‘ منفرد طرز کی لوسٹوری ہے ،علیشا تارابیری

  


ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ علیشا تارابیری نے کہا ہے کہ ان کی نئی فلم’’دی پرفیکٹ گرل‘‘ منفرد طرز کی لوسٹوری ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ یہ ایک ایسی فلم ہے جس میں وہ کام کرنے کی خواہاں تھیں۔ انہوں نے کہاکہ فلم’’دی پرفیکٹ گرل‘‘ میں کمرشل اورحقیقت دونوں پہلے سے موجود ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ اس فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ منفرد طرز کی لوسٹوری ہے۔ فلم کی ہدایات پراکاش نامبیار نے دی ہیں۔ فلم کے موسیقار سدھارتھ مدھاوان اور سومیل شرینگر پیور ہیں۔ فلم 11 ستمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر


loading...